- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تاجر برادری کا 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان:
تاجر برادری کا 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان
ویب ڈیسک ہفتہ 23 اکتوبر 2021
بیوروکریسی نے حکومت کا چلنا محال کر دیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے تاجر متاثر ہو رہا ہے، صدر انجمن تاجران۔ فوٹو:فائل
بیوروکریسی نے حکومت کا چلنا محال کر دیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے تاجر متاثر ہو رہا ہے، صدر انجمن تاجران۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: 26 اکتوبر کو تاجر برادری فیض آباد میں دھرنا دے گی۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 26 اکتوبر کو پاکستان انجمن تاجران فیض آباد میں دھرنا دے گی، جب ایف بی آر نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ہم نے ایک ماہ قبل فیض آباد دھرنے کا اعلان کیا تھا، ہم نے پہلے بھی شاہراہ دستور پر مظاہرہ کیا تھا، ملک بھر سے تاجر فیص آباد پہنچ کر امن احتجاج کریں گے، انتظامیہ 26 اکتوبر کو ہمیں فیض آباد دھرنے کی اجازت دے اور حکومت فیض آباد کو ہمارے مظاہرے کیلئے خالی کرے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات ناجائز نہیں ہیں، حکومت کیوں دوکانوں پر ڈیوائس سیل کیوں لگانے پر ضد کر رہی ہے، ڈیوائس کے پیچھے سیلز ٹیکس رجسٹریشن چھپی ہے، چھوٹے تاجر کے لیے یہ نا ممکن ہے، پرویز مشرف کے دور میں بھی یہ کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی، بیوروکریسی نے حکومت کا چلنا محال کر دیا ہے، بیوروکریسی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے تاجر متاثر ہو رہا ہے، حکومت نے ایف بی آر کو پولیس کے اختیار دے دیئے، ہر تاجر ٹیکس ادا کر رہا ہے، قیف بی آر جان بوجھ کر متنازع قوانین بنواتا ہے،
صدر انجمن تاجران نے کہا کہ اسد عمر کے دور میں فکس ٹیکس کا نظام بہت اچھا تھا، تاجروں کی بجائے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں کم کر کے اخراجات کم کیئے جائیں، ہر وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا ملازم لگایا جاتا ہے، وہ لوگ چور ہیں جو ہمارا دیا گیا ٹیکس ضائع کرتے ہیں، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے، آج تاجر کو آزاد تجارت نہیں کرنے دی گئی، کہا جاتا ہے تاجر مہنگائی کرتا ہے، بجلی، پیٹرول، گیس ہم نہیں حکومت مہنگی کرتی ہے، مڈل مین کا رول کم کریں تو مہنگائی کم ہو جائے گی، ایف اے ٹی ایف نے بھی ہمیں تباہ کیا ہوا ہے، اس حکومت نے موبائل کا کاروبار تباہ کر دیا ہے، موبائل کمپنیوں کے ساتھ ایف بی آر کی ملی بھگت سے عوام مشکلات میں ہیں، ایف اے ٹی ایف نے ہماری معیشت تباہ کر دی ہے، حکومت فیٹف سے ہمیں بچائے اور ملک کو آزاد کرے، ایف بی آر کے لوگ ہم سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، تاجروں کے لیے سیلف اسیسمنٹ اسکیم لائی جائے، صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، صدر مملکت نے ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دے دیے، وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں ایف بی آر میں کرپشن ہیں۔
صدر انجمن تاجران پنجاب شاہد غفور پراچہ کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں تبدیلی ضرور آ رہی ہے لیکن حالات ابتر ہو رہے ہیں، چھوٹی سے بڑی چیز تک سیلز ٹیکس حاصل کیا جاتا ہے، نئی نئی اسکیموں کے تحت تاجروں کو تنگ کیا جاتا ہے، تاجروں کے مطالبات بات چیت سے حل کیئے جائیں، ملک بھر کی تاجر برادری فیض آباد آرہی ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
صدر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن فاروق چوہدری نے کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن تاجروں کا ساتھ دے گی، ہوٹل ایسوسی ایشن 26 اکتوبر کو تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی، ہوٹل ایسوسی ایشن نے عمران خان کے دھرنے میں بھی کھانا دیا تھا، ہوٹل ایسوسی ایشن راولپنڈی دھرنے میں بھی کھانے کا بھی بندوبست کرے گی، دھرنے میں ہی تندور لگائیں گے اور وہیں کھانا پکائیں گے۔
فاروق چوہدری کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کا چور محکمہ ہوٹل والوں کے پیچھے پڑ گیا یے، سلو پریشر اور ریکوری کے نام پر سوئی گیس کے بل زیادہ بھیج دیے جاتے ہیں، سوئی گیس کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں