مقبوضہ کشمیر: ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 7 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے کے دن سے جاری آپریشن میں دو اعلیٰ افسران سمیت ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ دو لاپتہ فوجیوں کا بھی تاحال کوئی سراع نہیں مل سکا قابض فوج نے دو اہلکاروں کی گمشدگی اور ہلاکتوں کے بعد جموں کے علاقے پونچھ میں 16 اکتوبر ہفتے کی صبح ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے بھارتی فوج نے مذکورہ آپریشن میں اب تک اپنے دو سینیئر اہلکاروں سمیت سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ بھارتی فوج ابھی تک ہلاک فوجیوں کی لاشوں تک نہیں پہنچ سکی اور اس کے مطابق عسکریت پسندوں کی مسلسل فائرنگ کے سبب یہ کام مشکل ہو گيا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے مطابق عسکریت پسند گھنے جنگلوں میں ہیں اور ان کا تعاقب اتنا آسان نہیں ہے۔ جموں ڈویژن کے پونچھ اور راجوڑی کے درمیان سرحدی علاقوں کے گھنے جنگلوں میں اس تصادم کی ابتدا 11 اکتوبر پیر کے روز ہوئی تھی۔ بھارتی فوج نے کہا کہ گم شدہ فوجیوں کی تلاش کے لیے ہفتے کی صبح بڑے پیمانے پر جاری آپریشن میں سکیورٹی دستوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فوج کو ایک ہی مسلح تصادم میں اتنے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے..

تبصرے

sports