فیس بک کا نیا نام کیا ہو سکتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ 28اکتوبر کو کمپنی کی ہونے والی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ حالانکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ نئے نام کا اعلان اس سے قبل ہی کر دیا جائے. فیس بک سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ ”قیاس آرائیوں اور افواہوں" پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔ فیس بک مسائل سے دو چار فیس بک کا نام تبدیل کرنے کے منصوبے کی خبریں ایسے وقت آئی ہیں جب کمپنی کے تجارتی طریقہ کار پر امریکی حکومت کی نگاہیں سخت ہوتی جا رہی ہیں۔ امریکا کی دونوں سیاسی جماعتوں نے فیس بک کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ کمپنی سے اراکین کانگریس کی ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ری برانڈنگ کے ذریعہ اس کے مختلف سوشل میڈیا ایپس مثلاً انسٹا گرام، واٹس ایپ، آکیولس وغیرہ کو ایک ہی کمپنی کے تحت کیا جا سکتا ہے۔ سیلیکون ویلی میں اپنی خدمات کو وسعت دینے کے لیے کمپنیوں کے ناموں کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ فیس بک کو اس وقت ایک ساتھ کئی مسائل کا سامنا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اس کی سروسز کئی مرتبہ کئی گھنٹوں تک ٹھپ رہیں جس کی وجہ سے اسے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کمپنی کے سابق ملازمین کی طرف سے کیے جانے والے انکشافات نے بھی فیس بک کے امیج کو نقصان پہنچا یا ہے۔

تبصرے

sports