- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھیے اور سالانہ 58 لاکھ روپے کمائیے! بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھیے اور سالانہ 58 لاکھ روپے کمائیے! ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے یہ عہدہ پانے والے فرد کو پورے ہفتے میں 37.5 گھنٹے بستر پر اکیلے لیٹ کر فلمیں دیکھنا ہوں گی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) یہ عہدہ پانے والے فرد کو پورے ہفتے میں 37.5 گھنٹے بستر پر اکیلے لیٹ کر فلمیں دیکھنا ہوں گی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) لندن: اگر آپ چاہتے ہیں کہ سارا دن بستر پر آرام سے لیٹ کر فلمیں دیکھتے رہیں اور خوب کمائی بھی ہو تو یہ آپ کےلیے ایک نادر موقع ہے۔. مہنگے اور آرام دہ گدے بنانے والی ایک برطانوی کمپنی ’کرافٹڈ بیڈز‘ نے اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے گدوں کی آزمائش کےلیے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو کمپنی کے دیئے ہوئے گدے پر سارا دن آرام کرتا رہے اور فلمیں دیکھتا رہے۔ معاوضے کے طور پر اس شخص کو 24 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 58 لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ دیئے جائیں گے. کمپنی کی جانب سے اس عہدے کو ’میٹریس ٹیسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ پانے والے فرد کو پورے ہفتے میں 37.5 گھنٹے بستر پر اکیلے لیٹ کر گزارنے ہوں گے جبکہ اس دوران وہ نیٹ فلکس پر فلمیں بھی دیکھتا رہے گا۔ ہفتے میں پانچ دن کام کے حساب سے یہ دورانیہ 7.5 گھنٹے روزانہ بنتا ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہے کہ ہر ہفتے کے آغاز میں ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو کمپنی کی جانب سے ایک نیا گدا دیا جائے گا جس کے ساتھ اسی گدے کے بارے میں کئی سوالات پر مشتمل ایک سروے فارم بھی ہوگا۔ بستر پر پورا ہفتہ گزارنے کے بعد ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو یہ فارم بھر کر واپس کرنا ہوگا اور اگلے ہفتے کےلیے اسے نیا گدا دے دیا جائے گا۔ ’کرافٹڈ بیڈز‘ کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے گدوں کے بہترین معیار کی یقین دہانی چاہتی ہے اور یہ نیا عہدہ بھی اسی مقصد کےلیے تخلیق کیا گیا ہے. درخواست دینے والے کےلیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور وہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہونے کے ساتھ ساتھ برطانوی شہری بھی ہو.
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں