جمائما خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد انہیں اس بات کا یقین ہوگیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد انہیں اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ ارینجڈ میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔ جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی شو ’دی امپیچمنٹ‘ کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا. جمائما خان نے برطانوی اخبار ’دی ایوننگ سٹیڈرڈ‘ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد میرا اب ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج ، رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔ جمائما خان کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں، اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں.

تبصرے

sports