صبا قمر برقع پہنے عدالت آئیں۔

دونوں کے خلاف گزشتہ برس اگست میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر علی خان میں گانے کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کروایا گیا تھا۔ 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں بلال سعید اور صبا قمر اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر صبا قمر برقع پہنے عدالت آئیں۔ سماعت کے دوران صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو کیس میں فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات کی نقول بھی فراہم کردیں۔

تبصرے

sports